پونچھ میں حاملہ خواتین سمیت 8نئے معاملات تعداد48ہوگئی

پونچھ میں حاملہ خواتین سمیت 8نئے معاملات
تعداد48ہوگئی، جھلاس ریڈزون اورسلوتری بفرزن قرار
جے بی سنگھ +سرفراز چک
سرفراز چک
منڈی //پونچھ میں بھی تیزی کے ساتھ کورونا وائرس پھیل رہا ہے ۔ منگل کے روزمزید آٹھ کورونا معاملات سامنے آئے ہیں جس میں حاملہ خاتون بھی شامل ہے۔ اس طرح مجموعی طور متاثرین کی تعداد بڑھ کر 48ہوگئی ہے۔ منگل کو ایک حاملہ خاتون سمیت 8 معاملات کی تصدیق انتظامیہ کی طرف سے دی گئی ہے۔ ا ن میں سات قرنطینہ ہیں جبکہ ایک حاملہ خاتون جس کا تعلق ضلع کی تحصیل حویلی جھلاس سے ہے جسے انتظامیہ کی جانب سے مزید علاج کے لے لیا گیا ہے ۔حاملہ خاتون کے رابطہ میں آئے تمام لوگوں کو ایس او پیز کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ۔جھلاس گاوں کو انتظامیہ کی جانب سے ریڈ زون جبکہ سلوتری گاوں کو بیفر زون قرار دیا گیا ۔منگل کو جو آٹھ معاملات آئے ہیں ان کا تعلق ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی سے بتایا جا رہا ہے جن کی سفری تفصیلات ممبئی بتائی جارہی ہے۔ بلاک میڈیکل آفسر منڈی نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہویے کہا ہے کہ منگل کو صبح انہیں یہ اطلاع موصول ہویی کہ تحصیل منڈی کے آٹھ لوگوں کو کورنا مثبت پایا گیا جو سرکاری قرنطینہ پر موجود ہیں جن میں سے منڈی کے بیدار کے چھ لوگ اور ایک چمبر اور ایک کا تعلق ساوجیاں سے ہے اور آج کے آٹھ کیس منڈی سے ہیں پر ان میں سے تحصیل منڈی میں کوئی بھی نہیں آیا ۔ان کو پونچھ کے بانڈی چیچیا ںمیں رکھا گیا تھا ۔ اسطرح سے ضلع پونچھ میں کرونا مریضوں کی کل تعداد 48 پر پہنچ گئی ہے ۔ضلع مجسٹریٹ پونچھ راہل یادو نے بتایاکہ جھلاس اور سلوتری میں عوام کو اس علاقے میں آواجاہی کی بالکل بھی اجازت نہیں اور تمام خارجی اور داخلی راستوں کو منقطع کردیا گیا ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بے احتیاطی نہ برتیں بلکہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ اس وبائی بیماری سے جلد از جلد چھٹکارا پایا جاسکے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اور بغیر ضرورت کے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔