راجوری میں بغیر سفری تفصیل کورونا کا دوسرا معاملہ

راجوری میں بغیر سفری تفصیل کورونا کا دوسرا معاملہ
میڈیکل کالج راجوری میں آج او پی ڈی اور سمپلنگ نہیں ہوگی
جمشید ملک
راجوری//راجوری ضلع میں بغیر ٹریول ہسٹری کورونا کا دوسرا معاملہ سامنے آیا ہے۔ منگل کو کالاکوٹ کے سولکی گاو¿ں سے ایک شخص کا ٹسٹ مثبت آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص30مئی کومیڈیکل کالج راجوری کو آیاتھا ، جہاں اس نے شکایت کی تھی کہ چکر آرہا ہے اور ٹانگ میں درد ہے، جہاں ابتدائی علاج ومعالجہ اور تشخیص کے بعد اُس کو 31مئی 2020کو جموں ریفر کیاگیاتھا۔ منگل کو اِس کا ٹسٹ مثبت آنے کے بعد 30مئی کو میڈیکل کالج راجوری کے ایمرجنسی میں جتنا بھی طبی ونیم طبی عملہ ڈیوٹی پر تعینات تھا، کو گھریلو قرنطینہ کردیاگیاہے۔ کل یعنی بدھ کو اسپتال میں او پی ڈی سروس بند رہے گی نیز کویڈ19ٹسٹ کے لئے بھی سمپل نہیں لئے جائیں گے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بدھ کو اسپتال کی سینی ٹائزیشن کی جائے گی۔ یاد رہے کہ کل سندربنی سے بھی بغیر ٹریول ہسٹری ایک معاملہ مثبت آیاتھا۔ انتظامیہ کے لئے بہت بڑا چیلنج ہو گیا کہ یہ پتہ لگایاجائے کہ یہ افراد کیسے متاثر ہوئے۔دریں اثناءضلع مجسٹریٹ نے ایک آرڈر جاری کرتے ہوئے تحصیل سندر بنی کے گاو¿ں لمن، کنڈ اور بسیاں کو ریڈ/کنٹیمنٹ زون جبکہ 3کلومیٹر دائرے میں آنے والے علاقوں کو بفرزون قرار دیا ہے۔ میونسپل کمیٹی سندبنی حدود میں مکمل لاک ڈاو¿ن رہے گا۔تحصیل کالاکوٹ میں گاو¿ں سیالسوئی اور موہڑہ بٹالہ کے موہڑہ ننگالہ، سپانیہ موہڑہ کھا، وارڈ نمبر پانچ فیلاں گائی، ڈڈوچ لہڑی علاقوں اور گاو¿ں حیات پورہ کو ریڈزون اور تین کلومیٹر تک مضافاتی دیہات کو ریڈزون قرار دے دی ا ہے۔