تھنہ منڈی راجوری میں سڑک حادثہ سات مسافر جاں بحق،25زخمی

نثارخان
تھنہ منڈی //ضلع راجوری کے تھنہ منڈی میں منی بس کو پیش آئے دلدوز سڑک حادثہ میں 7مسافر جاں بحق جبکہ 25زخمی ہوگئے ہیں۔ ضلع پونچھ کے کھنیتر سے شاہدرہ شریف زیارت پر جارہی منی بس زیر نمبر1224-JK14میگی موڑ تھنہ منڈی کے مقام پر ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں موقع پر ہی پانچ افراد جاں بحق ہوئے گئے جبکہ دیگر دو کی اسپتال منتقلی کے وقت موت ہوگئی۔ سات مسافروں کو نازک حالت کے پیش نظر جموں منتقل کر دیاگیاہے۔ تھنہ منڈی اسپتال میں بنیادی سہولیات، عملہ ، مرہم پٹی، ادویات اور ایمبولینس دستیاب نہ ہونے کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاج بھی کیا۔ لوگوں نے چندہ کر کے زخمیوں کو نجی گاڑیوں کے ذریعہ ضلع اسپتال راجوری منتقل کیا۔