مغل شاہراہ پر دلدوز سانحہ کیخلاف جموں میں مشعل بردار جلوس برآمد پیر پنچال کے نوجوانوں،وکلاءاور طلبا نے ٹریفک قوانین کی پاسداری کا مطالبہ کیا

مظہر اقبال جنجوعہ
جموں // پیر پنجال سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوانوں ، وکلاء، طلبااور صحافیوں نے جموں میں کینڈل مارچ نکالا جس کا مقصد گذشتہ روز مغل شاہراہ پر ہوئے حادثہ میں جاں بحق ہوئے لڑکے لڑکیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا اور انتظامیہ ناکامیوں کی وجوہات کو اجاگر کرناتھا۔ انہوں نے حادثے پر اظہارِ دکھ کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کی ناکامی پر شدید غصہ کا اظہار کیا۔ اُنہوں کہاکہ یہ ایک دل دہلانے والا سانحہ ہے، جوقابل افسوس اور قابل عبرت ہے۔ اس المناک سانحہ میں فوت شدگان کے کنبہ جات کے ساتھ نوجوانوں نے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں اس دکھ میں پوری ریاست کے لوگ اُن کے ساتھ برابر شریک ہے ۔ انہوں نے لعل غلام سانحہ کو انسانیت کا قتل بتاتے ہوئےپر بات کرتے ہوئے کہاکہ اس حادثے کو لے کر وہ اشکبار اور رنجیدہ ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ گورنرر انتظامیہ سے گذارش کرتے ہیں ۔ کہ ڈرائیوں کی کونسلنگ کی جانی چاہئے تاکہ انہیں معلوم ہو کہ انسانی جانوں کی کیا قیمت ہے اور ان کا اپنے پیشے کے

تئیں کیا ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹریفک کے جو قوانین ہیں سرکار کو چاہئے کہ ان پر سختی کے ساتھ عمل بھی ہو۔ نوجوانوں نے مطالبہ کیاکہ اے آرٹی او دفتر پونچھ میں ڈرائیورنگ لائسنس کی اجرائیگی اور گاڑیوں کی فٹنس کے وقت بڑے پیمانے پر ہورہی رشوت خوری کا خاتمہ، مغل شاہراہ پر ٹرامہ اسپتال قائم کرنے، ریسکیو ٹیمیں تعینات کرنے، غیر مقامی ٹریفک پولیس عملہ کی تعیناتی عمل میں لانے، راجوری اور پونچھ میں ڈرائیورنگ انسٹی چیوٹ قائم کرنے، مغل شاہراہ پر موبائل نیٹ ورک نظام بہتر بنایاجائے۔ احتجاج میں ایڈووکیٹ زاہد سرفراز ملک، ایڈووکیٹ ضمیر مسلم قریشی، ایڈووکیٹ بساط خان جنجوعہ، ایڈووکیٹ الطاف حسین جنجوعہ، ایڈووکیٹ یاسر فاروق خان، مرتضیٰ اکثر خان، ایڈووکیٹ اظہر عثمان خان، ایڈووکیٹ اشفاق چوہدری، سٹوڈنٹ لیڈر فیصل جنجوعہ، ادریس پٹھان، اویس چوہدری، دانش اقبال وغیرہ شامل تھے۔