ادھم پور کے سی آر پی ایف کیمپ میں برادر کشی کا واقع رونما سی آر پی ایف اہلکار نے اپنے ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی 3اہلکار موقعے پر ہی ہلاک ایک زخمی

اُدھم پور//اُدھم پور میں سی آر پی ایف اہلکار نے اپنے ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین اہلکاروں کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ ایک شدید طورپر زخمی ہوا ۔حکام نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق اُدھم پور میںقائم 187بٹالین سی آر پی ایف کیمپ میں اُ س وقت کھلبلی مچ گئی جب ایک اہلکار نے سروس رائفل سے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں تین اہلکاروں کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کے بعد سی آر پی ایف اہلکار نے اپنے آپ بھی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور اُس کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ فائرنگ کے اس واقعے میں ہلاک ہونے والے سی آر پی ایف اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل پوکھرمل ، ہیڈ کانسٹیبل جوگندر سنگھ اور ہیڈ کانسٹیبل اُمید سنگھ کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمی اہلکار کی جانب اجیت سنگھ کے بطور کی گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پیرا ملٹری فورسز کے سینئر آفیسران جائے موقع پر پہنچ گئے اور وہ اس کام میں جٹ گئے ہیں کہ یہ واقع کیسے اور کن حالات میں رونما ہوا۔ نمائندے نے سی آر پی ایف ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اُدھم پور کے باتل بالن علاقے میں قائم 187سی آر پی ایف کیمپ میں تعینات ایک اہلکار نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین اہلکاروں کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعے میں مزید کئی اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔