عام شہریوں کی ہلاکت پر انتہائی دکھی ہوں: محبوبہ مفتی

یو این آئی
جموں// وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ وہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ میں عام شہریوں کی ہلاکت پر انتہائی دکھی ہیں۔ انہوں نے پیر کے روز مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ”شوپیان میں کراس فائرنگ میں ہوئی شہری اموات پر انتہائی دکھی ہوں۔ میں سوگوار کنبوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتی ہوں“۔ محبوبہ مفتی کے اس ٹویٹ نے فوج کے اس دعوے کی قلعی کھول دی ہے جس میں فائرنگ کے واقعہ میں مارے گئے افراد کو جنگجوو¿ں کے بالائی زمین کارکن (اعانت کار) قرار دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ضلع شوپیان کے پہنو نامی گاو¿ں میں اتوار کی شام قریب آٹھ بجے فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کے اس واقعہ کے بعد ریاستی پولیس کو جائے وقوع سے ایک جنگجو اور چار عام شہریوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ فوج نے فائرنگ کے اس واقعہ کے فوراً بعد دعویٰ کیا تھا کہ اس کا جنگجوو¿ں کے ساتھ ایک مختصر مسلح تصادم ہوا جس کے دوران ایک جنگجو اور جنگجوو¿ں کے تین اعانت کاروں کو ہلاک کیا
گیا۔