ایل ایم ڈی نے 2017کے دوران 5052اداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر 66.59لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا ہے: ذوالفقار

اڑان نیوز
جموں//خوراک ، شہری رسدات اور امور صارفین کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے کل ایوان بالا میں نریش کمار گپتا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایل ایم ڈی نے سال 2017ء کے دوران 40861معائینہ کر کے 5052 اداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی اور ان سے 66.59لاکھ روپے کا جرمانہ وصول کیا ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت اس ادارے کو مستحکم کرنے اور اس کی تشکیل نو سے متعلق منصوبے پر غور کر رہی ہے تاکہ یہ محکمہ ریاست کے دیہی اور دور افتادہ علاقوں میں بھی اپنی سرگرمیاں عمل لاسکیں۔سریندر کمار چودھری کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ یہ محکمہ پیٹرول پمپوں کا بھی متواتر طور معائینہ کرتا ہے اور اب تک ریاست بھر میں پیٹرول کی ملاوٹ کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔غلام نبی مونگا نے اس موقعہ پر ضمنی سوال پوچھا۔