ویری نے ایوان کو اوڑی میں چوری کے واقعات سے متعلق جانکاری دی

جموں/ /مال ، حج و اوقاف کے وزیر عبدالرحمان ویری نے آج قانون ساز اسمبلی میں محمد شفیع اوڑی کی طرف سے ابھارے گئے پوائینٹ آف انفارمیشن کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اوڑی علاقے میں چوری کے پانچ معاملات سامنے آئے جن میں سے تین معاملات کو حل کرکے چھ قصور واروں کو گرفتار کیا گیا ہے اور چوری کی گئی تمام جائیداد کو بازیافت کیا گیا ہے ۔ وزیر نے کہا کہ علاقے میں نائیٹ پیٹرولینگ کو تیز کیا گیا ہے تا کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہو سکیں ۔