مالی سال کی پہلی9سہ ماہیوں کے مالی نتائج،جے کے بنک کا خالص منافع 174.30کروڑ درج بنک نے این پی اے خاتمے کیلئے اعداد میں متواتر بہتری کا مظاہرہ کیا،چیئرمین نے سرکاری تعاون کو سراہا

اڑان نیوز
جموں//جے کے بنک نے آج دسمبر 2017کو اختتام پذیر ہوئے پہلی 9سہ ماہیوں کے دوران 174کروڑ روپے کا خالص منافع درج کیا ہے ۔بنک کی جانب سے گذشتہ سہ ماہی اور 9ماہ جودسمبر2017میں اختتام پذیر ہوئے کے نتائج کا اعلان بورڑ آف ڈائریکٹرس کی تصدیق کے بعد جموں میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کیا۔مالی نتائج کے اعلان کے بعد اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے چئیرمین وسی ای او جناب پرویز احمد نے کہاکہ ”مجھے لگتا ہے کہ گذشتہ 9ماہ سے ہم اپنے بزنس ماڈل کی تزئین اور اسے مضبوط بنانے میں واضح طور کامیاب ہوئے ہیں اورآج ہم اپنے بیلنس شیٹ کے ترقی حصے کے بارے میں پر اعتماد ہیں ۔ان 9ماہ میں ہم نے بنک کے سبھی زونوں سے تدریجی و متواتر نمو پائی ہے ۔این پی اے کی طرف تصحیحی عمل کیلئے قواعظ و ضوابط کا دباﺅ مزید چند سہ ماہیوں تک رہے گا“انہوں نے کہاکہ بنک نے مالی سال2017-18کے 9ماہ میں 16فیصد قرضہ نمو پایا ہے جس میںریاست کے اندر رٹیل قرضے زیادہ ہیں جبکہ اعلیٰ شرح کے حامل قرضے برائے کارپوریٹ اور پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز میںدیگر ریاستوں کے شامل ہیں ۔سالانہ تناسب سے ہمارا قرضہ پورٹ فولیو 28فیصد فروغ پایا ہے جو اس نے45086کروڑ (31.12.2016) سے57929کروڑ(31.12.2017) کے حوالے سے ظاہر کیا ۔۔بنک پیداواری سیکٹر میںریاست کے اندر قرضوں کی فراہمی کو بڑھا رہا ہے ۔قرضہ فراہمی کو آسان بنانے کیلئے ہم نئے رٹیل قرضے لارہے ہیں اور اسکے لئے ڈیجیٹل ذرائع سے قرضوں کی فراہمی میں30فیصد اضافہ درج ہوا ہے۔9ماہ کے اعداد وشمار پ بولتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمع اور قرضے 73155کروڑ اور57929کروڑ بالترتیب رہے جو کہ مارچ2017میں 72463کروڑ اور49816کروڑ بالترتیب درج ہوئے تھے ۔سی اے ایس اے تناسب 50فیصد کے نزدیک این آئی ائی ایم(منافعہ جاتی فہرست) 58بنیادی پوانٹس سے بڑھ کر3.83درج ہوا ۔تیسری سہ ماہی میں این آئی آئی ایم 4فیصد سے بڑھ گیا ۔بنک کی این پی اے احاطہ شرح 69.51فیصد رہی جو کہ گذشتہ برس61.73فیصد درج ہوئی تھی ۔ریاستی حکومت کے تعاون کی سراہنا کرتے ہوئے پرویز احمد نے کہاکہ ہمیں ریاستی حکومت کی جانب سے بھر پور تعاون مل رہا ہے جنہوں نے532کروڑ بنک کو اپنی سرمایہ جاتی ضروریات کو پورا کرنے کیکیلئے دئے۔اسکے علاوہ وزیرا علٰی کی جانب سے بزنس انٹرسٹ ریلیف سکیم جو کہ آر بی آئی سے جاری کرائی گئی ،سے بھی قرضوں کی ادائیگیوں میں بہتری واقع ہوئی