ذوالفقار علی نے ای پی ڈی ایس کو مکمل کرنے کےلئے 31مارچ حد مقرر کی

جموں //خوراک، شہری رسدات و امو رصارفین اور قبائلی امو رکے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے ریاست میں ای پی ڈی ایس نظام مکمل کرنے کے لئے 31مارچ 2018ءکی حد مقر ر کرتے ہوئے حکام کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں تمام اضلاع کے فیئرپرائس دکانوں میں پی او ایس مشینیں نصب کرنے کے کام میں تیز ی لائیں۔وزیر نے ان باتوں کا اظہار آج ایک میٹنگ کے دوران کیا جس میں ریاست میں راشن کی تقسیم کاری میں معقولیت لانے اور ای پی ڈی ایس پروجیکٹ کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔ذوالفقار نے متعلقہ افسروں سے کہا کہ وہ اس نظام کی مو¿ ثر عمل آوری اور راشن کے خرد برد پر روک لگانے کےلئے ایک متحرک لائحہ عمل اختیار ریں۔وزیر کو جانکاری دی گئی کہ ریاست کے راجوری ، گاندربل ، سانبہ ، بڈگام اور سرینگر میں پائیلٹ بنیادوں پر 1466پی او ایس مشینیں لگائی گئی ہیں۔وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت صارفین کے مفادات کو تحفظ بخشنے کی وعدہ بند ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں راشن کی تقسیم کاری کے عمل میں شفافیت لانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔وزیر نے آدھار سیڈنگ کے بارے میںجانکاری حاصل کرتے ہوئے افسروں کو یہ کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی کیونکہ راشن حاصل کرنے کے لئے اس سے لازمی قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ تمام راشن ڈیپوﺅں ، محکمہ کے دفاتر اور ایف سی آئی سٹوروں پر کڑی نظر گزر رکھے تاکہ روزمرہ کے ریکارڈ کے مناسب رکھ رکھاﺅ کو یقینی بنایا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے عوامی بہبود کی سکیموں کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کی جانی چاہئیں۔میٹنگ میں متعلقہ محکمہ کے کئی اعلیٰ افسران بھی موجو دتھے۔