جموں/ /پارلیمانی امور کے وزیر عبدالرحمان ویری نے آج قانون ساز اسمبلی میں عثمان عبدالمجید کی طرف سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وُلر مانسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے وجود میں آنے سے اب تک جھیل کے مضافات میں 8.08 کروڑ روپے کا سیاحتی بنیادی ڈھانچہ کھڑا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی مانسبل اور وُلر علاقوں کو برابر کی بنیادوں پر ترقی دے رہی ہے اور وُلر کیلئے ایک اعلیحدہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی قایم کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔