جموں // یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ جے اینڈ کے سٹیٹ بورڈ آف سکول ایجوکیشن کو نمبر 2کا اعلیٰ مستقبل سکول بورڈ آف انڈیا 2017قرار دیا گیا۔ اس کا انتخاب ہندوستان بھر کے 35سکول بورڈوں میں ری تھینک انڈیا کے ایڈٹوریل بورڈ کی جانب سے ہر طرح کا جائزہ لینے کے بعد اس کا فیصلہ لیا گیا ۔ اس سلسلہ میں انعامات دینے کی تقریب قومی ٹیکنالوجی ڈے مورخہ 11مئی 2017کو انڈیا انٹر نیشنل سینٹر نئی دہلی میں فیوٹرسٹک سکولز آف انڈیا کی جانب سے قومی کنونیشن منعقد کر کے کیا جائے گا۔ جے کے بوس کی جانب سے دور دراز علاقہ جات کے امیدواروں کی سہولیت کے لئے کچھ آن لائین خدمات شروع کی ہیں جن میں آن لائین رویلوشن فارمر بھیجے اور جوابوں اور سکریٹ کی فوٹو سٹیٹ کاپیاں حاصل کرنے کے لئے درخواست فارم حاصل کرنے کے لئے نتائج کی اطلاع ۔ امتحانی ڈیٹ شیٹ ہماری ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں اس سلسلہ میں جے کے بوس کے چیرمین پروفیسر ظہور احمد چاٹ کو انعامی تقریب میں انعام حاصل کرنے کیلئے تقریب میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔