قمرالدین منہاس
بانہال//جموں وکشمیر پولیس نے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں کشمیر سے پنجاب کی طرف جانے والی ایک نجی گاڑی زیر نمبر HR2W4925سے ایک سو کروڑ روپیہ مالیت کی 30کلو ہیروئن برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی سری نگر جموں شاہراہ پر ریلوے چوک بانہال کے نزدیک جموں وکشمیر پولیس کے اہلکاروں نے ایک نجی گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی جس دوران گاڑی سے 30کلو ہیروئن جس کی مالیت ایک سو کروڑ روپیہ ہے کو برآمد کیا۔انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں سوار دو افراد کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا اور ان سے پولیس کے سینئر آفیسران تفتیش کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے سمگل کی جانے والی ہیروئن کو شمالی کشمیر سے پنجاب منتقل کیا جارہا تھا۔معلوم ہوا ہے کہ تحقیقات بڑے پیمانے پر شروع کی گئی ہے اور اس ضمن میں مزید گرفتاریاں متوقع ہے۔