شہر کے کئی علاقوں میں بندشوں کا اعلان

سرینگر//انتظامیہ نے آج شہر سرینگر کے سات پولیس اسٹیشنوں کے تحت آنے والے علاقوں میں امتناعی احکامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ مزاحمتی قیادت کی جانب سے آج ہڑتال کال کے پیش نظرانتظامیہ نے شہر سرینگر کے سات پولیس اسٹیشنوں رعناواری ، نوہٹہ ، خانیار ، صفا کدل ، ایم آر گنج ، مائسمہ اور کرالہ کھڈ علاقوں میں امتناعی احکامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق امن و قانون کو بنائے رکھنے کیلئے سنیچر کے روز شہر سرینگر میں امتناعی احکامات نافذ رہیں گے اور کسی کو بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔