اسمبلی اسپیکر نے جے ایم سی کے وارڈ نمبر 58 میں 250 کے وی اے ٹرانسفارمر عوام کو وقف کیا

اڑان نیوز
جموں//سپیکر جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی اور رُکنِ اسمبلی گاندھی نگر حلقہ انتخاب کویندر گپتا نے آج وارڈ نمبر 58 میں 250 کے وی اے ٹراسفارمر کا افتتاح کیا ۔ اس موقعہ پر کویندر گپتا نے کہا کہ ٹرانسفارمر کی تنصیب سے مقامی لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ پوری ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی نگر حلقہ انتخاب میں پرانے اور ناکارہ ٹرانسفارمروں کو تبدیل کرنے کیلئے مختصر مدت کے دوران اقدامات اٹھائے گئے اور متعلقہ حکام کو اس ضمن میں پہلے ہی ہدایات دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے اب تک نظر انداز کئے گئے علاقوں میں ترقیاتی عمل کا نیا باب شروع ہو چکا ہے اور کئی سڑکوں پر میکڈم بچھایا گیا ہے اور کئی سڑکوں کو توسیع دی گئی ہے ۔ دریں اثنا کویندر گپتا نے ایک پبلک میٹنگ طلب کر کے لوگوں کی شکایات اور مانگیں بغور سُنیں ۔ مقامی لوگوں نے پارکوں کی تعمیر اور دیدہ زیبی ، ذیلی سڑکوں اور نالیوں کی تجدید و مرمت ، پرانے بجلی کھمبوں اور تاروں کو تبدیل کرنے ، سٹریٹ لائیٹوں کی مرمت و تنصیب ، راشن کارڈوں کی بلا رکاوٹ فراہمی ، بزرگوں اور بیواو¿ں کیلئے پینشن ، محفوظ پینے کے پانی کی بلا رکاوٹ ترسیل ، گلی کوچوں سے کوڑا کرکٹ ہٹانے اور ڈگیانہ آشرم کے سب وے میں لا¾یٹوں کی تنصیب کی مانگیں پیش کیں ۔ کویندر گپتا نے انہیں بغور سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ اُن کے مسائل کا ازالہ مرحلہ وار بنیادوں پر کیا جائے گا ۔ اس موقعہ پر محکمہ تعمیراتِ عامہ اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔