جوڑیاں میں ٹیوب ویل، گیسٹ ہاؤس کا افتتاح وزیر نے پی ایچ ای ڈیلی ویجروں میں باقاعدگی کے آرڈر تقسیم کئے

اڑان نیوز
جموں//پی ایچ ای، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے وزیر شام لال چودھری نے آج پوٹھا کنٹریال میں ٹیوب ویل اور جوڑیاں میں پی ایچ ای گیسٹ ہاؤس کا افتتاح کیا۔ایم ایل اے اکھنور راجیو شرما، ایم ایل اے کھوڑ ڈاکٹر لال بھگت، چیف انجنیئر پی ایچ ای، سی سی ڈی یو کے ڈائریکٹر اور دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔وزیر موصوف نے کہا کہ ٹیوب ویل کے چالو ہونے سے مقامی لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ پوری ہوئی اور اس ٹیوب ویل کی بدولت ایک گھنٹے میں10 ہزار گیلن پانی حاصل کیا جاسکے گا۔