کے سی پبلک سکول نے 19واں سالانہ دن منایا اساتذہ طلباء کو اعلیٰ قدریں اور اخلاقیات کا درس دیتے ہیں:لال سنگھ

اڑان نیوز
جموں //جنگلات و ماحولیا ت کے وزیر چودھری لال سنگھ نے اساتذہ پر زور دیا ہے کہ وہ طلاب کی شخصیات کو نکھارنے کے سلسلے میں انہیں اعلیٰ اقدار اور اخلاقیات کا درس دیتے رہیں۔وزیر کے سی پبلک سکول کی 19ویں سالانہ دن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹ روی کیسر ، ڈائریکٹرسوشل فارسٹری اشونی گپتا ، چیف کنزویٹر آف فارسٹ فاروق گیلانی، ریجنل ڈائریکٹر وائیلڈ لائف سنتھل کمار ،سابق رکن اسمبلی اور صدر نیشنل ہاکی کانتا اندوترا، سکول کے چیئرمین راجیو چودھری ، پرنسپل امرندرا مشرا کے علاوہ معزز شہری، والدین اور طلاب اس موقعہ پر موجود تھے۔لال سنگھ نے کہا کہ طلاب قوم کی بنیادی کے معیار ہیں اور انہیں بہتر پرورش ، نشو و نما اور صحیح تعلیم فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے تمدنی پروگرام میں اعلیٰ کردگی کامظاہر ہ پرا سکول انتظامیہ کے کاوشوں کو سراہا ۔