چھاترو میں آ تشزدگی میںتین منزلہ رہائشی مکان خاکستر

مقبول حسین
چھاترو // چھاتر کے بیلا پراڈیل علاقہ میں بدھ کی بعد دوپہر ایک رہائشی مکان آتشزدگی میں خاکستر ہو گیا ۔ ذارئع کے مطابق محمد شفیع کے تین منزلہ رہائشی مکان میں بدھ کی بعد دوپہر اچانک آگ نمو دا ر ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اسے چاروں طرف اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اگرچہ مقامی لوگوں اور چھاترو پولیس نے آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن وہ اس پر قابو نہ پاکسے ۔ ذرائع کے مطابق کشتواڑ سے فائر سروس کو بھی بلایا گیا لیکن ان کی گاڑی پہنچنے تک پورا مکان خاکستر ہو چکا تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ محمد شفیع بمشکل اپنے اہلِ خانہ کو باہر نکال پایا جب کہ تمام ساز و سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔