مغربی ہواو¿ں کا زور بڑھ رہا ہے پانچ روز میں وادی کے موسمی صورتحال پر اثر انداز ہوں گی: سونم لوٹس

اُڑان نیوز
سری نگر//اگلے ہفتے پیرپنچال کے آرپاربھاری برف باری کی پیش گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے بدھ کے روزخبردارکیاکہ 11سے15دسمبرتک میدانی اوربالائی علاقوں میں درمیانہ یابھاری برف باری اورموسلادھاربارشوں کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے علاقائی ڈائریکٹرسونم لوٹس نے کہاکہ مغربی ہوائیں پانچ روزبعدپوری ریاست جموں وکشمیرکی رواں موسمی صورتحال پراثراندازہوں گی ،اوررواں ماہ کی 11تاریخ سے 5روزتک کشمیر،خطہ چناب،خطہ پیرپنچال اورلداخ کے میدانی وبالائی علاقوں میں درمیانی تابھاری برفباری کے ساتھ ساتھ جموں شہراوراس کے نواحی علاقوں میں موسلادھاربارشیں بھی ہوسکتی ہیں ۔معروف ماہرموسمیات نے خبردارکیاکہ موسلادھاربارشوں اوربھاری برف باری کے نتیجے میں کشمیروادی ،لداخ ،خطہ پیرپنچال اورخطہ چناب کے علاوہ جموں شہراوراس کے کچھ نواحی علاقوں میں زمینی ٹرانسپورٹ اورہوائی پروازوں میں بھی خلل پڑسکتاہے ۔اس دوران منگل اوربدھ کی درمیانی رات لیہہ اورجموں میں پارہ ریکارڈحدتک نیچے گرگیاجبکہ شہرسری نگرسمیت پوری وادی میں شدیدسردی کی لہرجاری رہی ۔پیرپنچال کے آرپاربشمول جموں ولداخ میں کئی مہینوں پرمحیط طویل خشک موسمی صورتحال اگلے کچھ دنوں میں ختم ہونے کی اُمیدپیداہوگئی ہے کیونکہ محکمہ موسمیات نے ریاست کے تینوں خطوں میں اگلے ہفتے کے اوائل سے برف باری اوربارشیں ہونے کاامکان ظاہرکردیاہے ۔سرینگرمیں قائم محکمہ موسمیات کے علاقائی دفترنے بدھ کی صبح آنے والے دنوں میں پیداہونے والی موسمی صورتحال کے حوالے سے ایک خبرداری بیان جاری کردیا۔کے این ایس کوموصولہ اس بیان میں محکمہ موسمیات نے خبردارکیاہے کہ مغربی ہوائیں تیزی کیساتھ ریاست کی جانب گامزن ہیں اوراتوارتک یہ ہوائیں ریاست کی حدودمیں داخل ہوسکتی ہیں ۔محکمہ موسمیات کے علاقائی ڈائریکٹرسونم لوٹس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ رواں ماہ کی11تاریخ سے مغربی ہوائیں جموں وکشمیرکی موسمی صورتحال میں بھاری تغیروتبدل لانے جارہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مغربی ہواﺅں کے ریاست کی حدودمیں داخل ہوجاتے ہی یہاں پچھلے کئی مہینوں سے جاری طویل خشک موسمی صورتحال کاخاتمہ ہوجائے گا۔سونم لوٹس کامزیدکہناتھاکہ 11سے15دسمبر2017تک کشمیر،خطہ چناب،خطہ پیرپنچال اورلداخ خطے کے میدانی وبالائی علاقوں میں درمیان سے بھاری برفباری کے ساتھ ساتھ جموں شہراوراس کے نواحی علاقوں میں موسلادھاربارشیں بھی ہوسکتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ12اور13دسمبرکوریاست کے تینوں خطوں کے بالائی اورکچھ مخصوص میدانی علاقوں میں بھاری برف باری کاامکان ہے۔سونم لوٹس نے خبردارکیاکہ موسلادھاربارشوں اوربھاری برف باری کے نتیجے میں کشمیروادی ،لداخ ،خطہ پیرپنچال اورخطہ چناب کے علاوہ جموں شہراوراسکے کچھ نواحی علاقوں میں زمینی ٹرانسپورٹ اورہوائی پروازوں میں بھی خلل پڑسکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کے علاقائی ڈائریکٹر نے وارننگ جاری کرتے ہوئے بتایاکہ بھاری برف باری کے نتیجے میں سری نگرجموں شاہراہ کے ساتھ ساتھ تاریخی اہمیت کے حامل مغل روڑپربھی گاڑیوں کی آمدورفت مسدودہوکررہ جائے گی جبکہ سری نگرکافضائی رابطہ ملک کے دوسرے شہروں بشمول جموں اورنئی دہلی سے کٹ کررہ جائے گا۔ سونم لوٹس نے بتایاکہ 14دسمبرسے شدیدبارشوں اوربھاری برف باری میں بتدریج کمی واقعہ ہوگی تاہم15دسمبرتک بارشوں اوربرف باری کاسلسلہ جاری رہ سکتاہے ۔انہوں نے مزیدجانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ کشمیروادی ،لداخ خطے اورجموں کے سرمائی زون کہلانے والے اضلاع کے بالائی علاقوں میں اگلی سوموارسے ہونے والی بھاری برف باری کے نتیجے میں اوپری علاقوں کازمینی رابطہ کٹ جائے گا،اسلئے ایسے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کومشکل ترین موسمی صورتحال کامقابلہ کرنے کیلئے اپنی تیاریا ں مکمل کرلینی چاہئے نیزاُنھیں موسمی صورتحال تبدیل ہوجانے کے بعداپنی نقل وحرکت بھی محدودکرناہوگی ۔سونم لوٹس نے کہاکہ بارشیں اوربھاری برف باری ہونے کے بعدکشمیروادی ،لداخ خطے ،خطہ چناب اورخطہ پیرپنچال کے تحت آنے والے بیشترعلاقوں میں دن اوررات کے دوجہ حرارت میں مزیدگراﺅٹ واقعہ ہوگی ۔اس دوران منگل اوربدھ کی درمیانی رات لیہہ اورجموں میں پارہ ریکارڈحدتک نیچے گرگیاجبکہ شہرسری نگرسمیت پوری وادی میں شدیدسردی کی لہرجاری رہی ۔سرینگرمیں قائم محکمہ موسمیات کے ماہرین نے بتایاکہ گزشتہ شب لیہہ ریاست کاسردترین علاقہ رہاجبکہ جموں میں بھی پارہ ریکارڈحدتک نیچے گرگیا۔انہوں نے شبانہ درجہ حرارت کی جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ منگل اوربدھ کی درمیانی شب لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 13اعشاریہ6ڈگری سیلسیس ریکارڈکیاگیا۔موسمیاتی ماہرین کامزیدکہناتھاکہ گزشتہ رات سرینگر،گلمرگ ،پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی 3.3،منفی2اورمنفی3.8ڈگری سیلشیس ریکارڈکیاگیا۔انہوں نے کشمیرادی اورلداخ کیساتھ ساتھ صوبہ جموں میں شدیدسردی کی لہرجاری رہنے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ کل کی رات جموں میں سردترین رہی کیونکہ یہاں درجہ حرارت صرف6.4ڈگری سیلشیس رہاجبکہ اس صوبہ کے باقی اضلاع میں بھی سردی کی لہرجاری رہی۔