سرحد پار آئندہ مختلف انداز کا آپریشن ہو گا : جنرل راوت

نیوز ڈیسک
پونے // آرمی چیف جنرل بپن راﺅت نے”سرحدپاربالکل مختلف ااندازکافوجی آپریشن“انجام دینے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ نئی کارروائی ایسی ہونی چاہئے کہ دشمن کے وہم وگمان میں بھی نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس مختلف آپشن ہیں لیکن ہم ایسی کارروائی کریں گے کہ مخالف کواسکااندازہ بھی نہ ہو۔ مہاراشٹرکے شہرپونے میں ایک کتاب کی رسم رونمائی کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران شرکاءبشمول مصنف کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کاجواب دیتے ہوئے دعویٰ کیاکہ بھارتی فوج کے ایک خصوصی دستے نے پاکستانی زیرکنٹرول کشمیرکے علاقہ میں جوسرجیکل اسٹرائیک سال2016میں انجام دی وہ کامیاب رہی کیونکہ پاکستان کی فوج کویہ اندازہ بھی نہ تھاکہ ہم اُنکی حدومیں داخل ہوکرکیاکرسکتے ہیں ۔آرمی چیف نے اسی طرح کے آپریشن کوخارج ازامکان قراردیتے ہوئے کہاکہ اگلی کارروائی ایسی ہوگی کہ سرحدپارکے لوگوں کواسکااندازہ بھی نہ ہوگا۔ جنرل راوت کاکہناتھاکہ ہمارے پاس سرحدپارکارروائی کرنے کے کئی آپشن ہیں لیکن ہم اپنے دشمن کواسبات میں مصروف رکھنے کی پالیسی پرعمل پیراہیں کہ اگلی کارروائی کیسے اورکب ہوگی ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایک اگلاآپریشن بھی پرانے طرزکاہوگاتودشمن کوکیسے تعجب ہوگا۔آرمی چیف نے کہاکہ بھارت کی فوج کے پاس اتنی صلاحیت ہے کہ ہم جب چاہیں نئے طرزکاایساآپریشن انجام دے سکتے ہیں ۔انہوں نے پھرکہاکہ بھارت کی فوج جب چاہئے سرحدپارکارروائی انجام دینے کی پورہی اہلیت رکھتی ہے۔آرمی چیف کاکہناتھاکہ اگرہمارے پرانے طرزکی کارروائی یعنی سرجیکل اسٹرائیک کرتے ہیں تویہ پاکستانی فوج کیلئے کوئی تعجب نہیں ہوگاکیونکہ ہوسکتاہے کہ وہ اسی طرزکے حملے کی اندازہ لگائے بیٹھے ہوں ۔انہوں نے کہاکہ ہم ایسی کارروائی انجام دینے کی اہلیت اورصلاحیت رکھتے ہیں جوپاکستانی فوج اورسرحدپاربیٹھے لوگوں کے گمان میں بھی نہ ہوگی اورجب ہم ایسی کارروائی یانئے طرزکاآپریشن انجام دیں گے تولازمی طوروہ تعجب میں پڑجائیں گے۔