”فاروق کے بیانات سے بغاوت کی بو آرہی ہے“ ایسے بیانات سے علیحدگی پسند تنظیموں کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں:نرمل سنگھ

اُڑان نیوز
جموں//نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ پر اپنے ماضی میں جھانکنے کا مشورہ دیتے ہوئے نائب وزیرا علیٰ نے کہاکہ ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ کے بیانا ت سے بغاوت کی بو آر ہی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ملک مخالف بیانات دینے سے علیحدگی پسند تنظیموں کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ کی جانب سے دئے گئے بیانات کے بعد پورے ملک میں احتجاجی مظاہرئے ہو رہے ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ کے مطابق ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں حالات معمول پر آرہے ہیں ، جنگجو مخالف آپریشن اُس وقت تک جاری رہیں گے جب تک نہ آخری عسکریت پسند کو ڈھیر کیا جائے ۔ جموں میں تقریب کے حاشیہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ پر علیحدگی پسند تنظیموں کے خاکوں میں رنگ بھرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ملک مخالف بیانات سے مزاحمتی قیادت کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں اور ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ کو ایسے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہئے جو پاکستان کے حق میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے متعلق با ر بار بیان دینا ناقابل برداشت کیونکہ سال 1994میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بل پاس ہوئی کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کا علاقہ بھارت کا حصہ ہے تاہم اس کے باوجود بھی ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ پاکستان کے حق میں بیانات دے رہا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بیانات دینے سے قبل ہزار بار سوچیں کہ وہ کیا کہہ رہا ہے۔ ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں عسکریت پسندوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں نائب وزیرا علیٰ نے کہاکہ شوپیاں میں ٹریٹوریل آرمی اہلکار کی ہلاکت میں ملوث جنگجوﺅں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وادی کشمیر میں دن بدن حالات معمول پر آرہے ہیں، لوگ مین اسٹریم کی طرف آرہے ہیں اور نوجوانوں کو ا ب یہ احساس ہو گیا ہے کہ علیحدگی پسند تنظیمیں اُن کے ساتھ استحصال کر رہی ہے۔ نائب وزیرا علیٰ کے مطابق عسکریت پسندوں کے خلاف جنگجو مخالف آپریشن جاری رہیں گے کیونکہ جب تک نہ آخری عسکریت پسند کو مار گرایا جائے تلاشی مہم جاری رہیں گی ۔