منشیات سمگلنگ پر بڑا کریک ڈاو¿ن 75کروڑ روپے مالیت کی15.3کلوگرام ہیروئن ضبط 24.23لاکھ روپے نقدی اور2کاریں ضبط،4ملزمین گرفتار

الطاف حسین جنجوعہ
جموں//جموں وکشمیر پولیس نے منشیات مخالف جاری مہم کے دوران پچھلے 48گھنٹوں کے دوران بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔پونچھ سے لیکر جموں تک متعدد کارروائیوں کے دوران عالمی منڈی میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کی۔ آدھا درجن کے قریب سمگلروں کو گرفتار ی سمیت نقدی رقم بھی ضبط کی۔پولیس نے منشیات کے مخالف جاری مہم کے دوران شہر جموں کے مختلف مقامات پر سلسلہ وار چھاپوں کے دوران 15.3کلوگرام ہیروئن ضبطگی کاد عویٰ کیا ہے ۔آئی جی پی جموں ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ جموال نے ڈی آئی جی جموں سانبہ کٹھوعہ رینج رفیق الحسن اور ایس ایس پی جموں وویک گپتا کے ہمراہ کنٹرول روم جموں میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بتایاکہ مصدقہ اور باخبر ذرائع سے موصولہ اطلات پر ایس ڈی پی او ساو¿تھ رفیق الحسن، ایس ایچ او گاندھی نگر ڈاکٹر سونیہ وانی، ایس ایچ او گنگیال عنایت علی، انچارج پی پی ڈگیانہ پون ڈوگرہ کی قیادت اور ایس پی ساو¿تھ سندیپ چوہدری اور ایس ایس پی جموں وویک گپتا کی زیر نگرانی شہر جموں کے متعدد علاقوں میں کارروائی کے دوارن چار ملزمین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے15.3کلوگرام ہیروئن ضبط کی گئی۔ پولیس تھانہ گاندھی نگر اور گنگیال میں4مقدمے درج کئے گئے ہیں۔ پولیس تھانہ گاندھی نگر میں ایف آئی آر2018/2017اور220/2017زیرفعات8/21/22این ڈی پی ایس ایکٹ جبکہ پولیس تھانہ گنگیال میں ایف آئی آر نمبر88/89/2017زیردفعات8/21/22این ڈی پی ایس ایکٹ مقدمے درج کئے گئے ہیں۔ ایف آئی آر 218اور220میں راکیش کمار عرف بوبی ولد بلبیر سنگھ ساکنہ امرتسر پنجاب، سنجیو شرما عرف سنجے ولد برج لال شرما ساکنہ اندرا نگر جموں جبکہ ایف آئی آر88/89میں اشتیاق احمد ولد کالو حسین ساکنہ تھنہ منڈی اور سنی کمار ولد ہنس راج ساکنہ سمیل پور کوٹھے جموں شامل ہیں۔24,23500لاکھ روپے برآمداور 2کاریں بھی ضبط کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ضبط شدہ ہیروئن کی عالمی منڈی میں قیمت75کروڑ روپے ہے۔آئی جی جموں نے بتایاکہ پونچھ ضلع میں گذشتہ روز سرنکوٹ پولیس ٹیم نے کشمیر سے براستہ مغل روڑ جموں کی طرف آرہے ایک ٹرک PB12M/7284سے50کلوگرام پکی ضبط کی۔23نومبر2017کوجموں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران تویرہ گاڑی زیر نمبرJK03D-0332، جوکہ سری نگر سے بطرف جموں آرہی تھی ، سے 2کلواور700گرام چرس برآمد کی۔ اس سلسلہ میں مومن احمد ڈار والد گلزار احمد ڈار ولد آدر بجبہاڑہ اننت ناگ کو حراست میں لیا جس کے خلاف پولیس تھانہ نگروٹہ میں ایف آئی آر نمبر253/2017زیر دفعات8/20این ڈی پی ایس ایکٹ کیس درج کیاگیاہے۔انہوں نے بتایاکہ پولیس کی کوشش منشیات کاروبار پر روک لگانا ہے۔ منشیات اسمگلروں کا پتہ لگانے کے لئے پولیس مختلف طریقہ کار ، مخبروں اور اپنے مصدقہ ذرائع، خفیہ چینلوں کا استعمال عمل میں لاتی ہے۔