مغربی پاکستان رفیوجی پہلے کی طرز پر راشن حاصل کریں گے:نائب وزیر اعلیٰ چوہدری ذوالفقار کی جائز مستحقین کو راشن کوپن جاری کرنے کی کو ہدایت

اڑان نیوز
جموں//مغربی پاکستان کے رفیوجی ماضی کی طرز پر راشن حاصل کرتے رہیں گے اور جائیز مستحقین کے حق میں راشن کوپن جاری کئے جائیں گے تا کہ انہیں معقول مقدار میں راشن اور دیگر چیزیں فراہم کی جاسکیں۔یہ فیصلہ کل یہاں نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ کی صدارت میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران لیا گیا۔اس موقعہ پر خوراک، سول سپلائیز اور امور صارفین کے وزیر چوہدری ذوالفقار علی بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ کل19960 مغربی پاکستانی رفیوجیوں کو راشن اور دیگر چیزیں فراہم کی جاتی ہیں جن میں کٹھوعہ کے88 گاو¿ں کے2199 کنبے، بشناہ کے75 گاو¿ں کے2051 ، ہیرا نگر کے82 گاو¿ں کے1096 ، آر ایس پورہ کے138 دیہات کے1632 کنبے، سانبہ کے134 گاو¿ں کے1632 کنبے، اکھنور کے2271 کنبے اور جموں کے322 گاو¿ں کے6909 کنبے شامل ہیں۔ اسی طرح اودہمپور کے41 ، ریاسی کے08 اور ڈوڈہ ضلع کے5 کنبوں کو بھی یہ راشن فراہم کیا جاتا ہے۔اس دوران بتایا گیا کہ 1947 ءسے کبھی بھی پاکستانی رفیوجیوں کے حق میں راشن نہیں روکی گئی اور یہ کہ اس حوالے سے میڈیا کے ایک سیکشن میں شائع ایک خبر پوری طرح بے بنیاد اور گمراہ کُن ہے۔اس موقعہ پر بتایا گیاکہ کابینہ نے مبینہ طور راشن کی عدم فراہمی کا سنجیدہ نوٹس لیا ہے اور یہ معاملہ سنجیدگی سے لینے کی واضع ہدایات دی گئی ہیں۔