پُل ڈوڈہ میں دوشیزہ کی چناب میں کود کر خود کشی

محمد اصغر بٹ
ڈوڈہ// پ±ل ڈوڈہ میں پیر کی بعد دوپہر ایک دوشیزہ نے دریائے چناب میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شیتل دیوی دختر سنجے کمار عمر 19 سال ساکنہ چنتا بھدرواہ نے پ±ل ڈوڈہ کے مقام پر دریائے چناب میں کود کر خود کشی کر لی۔ اطلاع ملتے ہی ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر ڈوڈہ افتخار احمد کی قیادت میں ایس ایچ او ڈوڈہ کے ہمراہ پ±ل ڈوڈہ پہنچے اور غوطہ خوروں کی مدد سے تلاش شروع کر دی جنہوں نے بہت جلد لاش بازیاب کر لی۔ پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لےکر پوسٹ مارٹم کرکے آخری رسومات کی ادائیگی کرنے کے لئے لواحقین کے حوالے کر دیا ۔اس سلسلے میں خود کشی کے وجہ معلوم کرنے کے لئے U/S 174 crpc تھانہ پولیس ڈوڈہ میں دائر کی گئی ہے۔