کشتواڑ میں حضرت سید شاہ محمد اسر ارلدینؒ کا سالانہ عرس تزک واحتشام سے منایا گیا حج و اقاف کے ریاستی وزیرفاروق احمد اندرابی کی دربار پر حاضری دی

ذوالفقار علی        ذوالفقار علیکشتواڑ//حضرت سید شاہ محمد فرید الدین بغدادی ؒ کا عرس یہاں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا جس کے دوران پورین ریاست کے علاوہ بیرون ریاست سے آئے ہزاروں ارادات مندوں نے دربار اسرایہ و دربارِ فریدیہ پر حاضری دی ۔زیارت فریدیہ میں نماز فجرکے فو ری بعد درودو ختمات معظمات کی مجلس منعقد ہوئی جب کہ نماز ظہر سے قبل تلاوت کلام پاک کے بعدسیرتی مجلس کا انعقاد ہوا جس کے فوری بعدتبرکات کی نشاندہی کی گئی اس موقع پر حج و اقاف کے وزیر فاروق احمد اندرابی نے ریاست میں دائمی امن کے لئے خصوصی دعا کی۔ان کے علاوہ ممبر اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی، ایم ایل سی ٹاک فردوس احمد ،سابق ایم ایل سی سید اصغر علی،ڈپٹی کمشنرکشتواڑانگریز سنگھ رانا، ایس ایس پی ابرار چودھری اورامام جامع مسجدکشتواڑ فاروق احمد کچلو و سابق اقاف اسلامیہ چیرمین خواجہ تنوار احمد کچلو بھی موجود تھے۔ حج و اوقاف کے وزیر مملکت فاروق احمدانداربی نے زائرین کے ساتھ بات چیت کی اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے ایام سے آپسی روا داری ، بھائی چارے اور اخوت کے رشتے مضبوط ہوتے ہیں ۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر موصوف نے ریاستی عوام کی سماجی و روحانی بیداری کو یقینی بنانے میں حضرت شاہ اسرار الدین ؒ کے رول کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ حضرت شاہ اسرار الدین ؒ کی تعلیمات پر عمل پیرا رہیں۔ ۔اس دوران زائرین کے قیام وطعام کا ضلع انتطامیہ کی طرف سے کیا گیا تھا جب کہ سکیورٹی کے علاوہ پینے کے پانی ،بجلی،سینی ٹیشن اور ٹرانسپورٹ کے انتظامات بھی کئے گئے تھے۔