ملوٹھی بھالہ میں پی ڈی پی ورکروں کی میٹنگ بھدرواہ میں منی سیکریٹریٹ کی تعمیر جلد شروع ہو گی:محبوب اقبال

ماجد ملک
بھدرواہ//ملوٹھی بھالہ میں پی ڈی پی ورکروں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں پارٹی ورکروں کے علاوہ عام لوگوں نے بھی شرکت کی۔میٹنگ میں پارٹی ریاستی جنرل سیکریٹری شیخ محبوب اقبال نے کہاکہ وہ بھدرواہ کی خدمت کرتے رہیں گے چاہئے کوئی کچھ بھی کہے۔انہوں نے کہاکہ وہ اسمبلی انتخاب میں شکست کھا کر بھی جیتے ہیں ۔بھدرواہ کے لئے وہ کام کر رہے ہیں جو نہ کسی نے کیا تھا اور نہ ہی کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ بھدرواہ کے لوگوں کو ہمیشہ سازش کا شکار بنایا گیا اور بھدرواہ کا حق دوسرے علاقوں میں تقسیم کیا گیا لیکن اب ایسا ہونے نہیں دیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ اب جبکہ بھدرواہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکا دفتر قائم ہوچکا ہے۔جلد ہی منی سیکٹریٹ کی تعمیر کا کام وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی ہدایت پرشروع ہونے والا ہے جس کے لئے پہلی قسط کے تحت 25لاکھ روپے واگزار کئے جا چکے ہیں۔ایک کروڑ روپے مزیدکام شروع ہونے کے بعد واگزار ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے اے ڈی سی دفاتر کو تھڑا محلہ سے تب تک کسی اور عمارت میں منتقل کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی سیکٹریٹ موجودہ پی ڈی پی کی سرکار کا بھدرواہ کی عوام کو ایک اور تحفہ ہے جس کے لئے بھدرواہ کی عوام ان کی مشکور و ممنون رہے گی ۔انہوں نے بتایاکہ بھدرواہ کے جائی روڈ سے مونڈا تک مال روڈ کام کام بھی نئے برس میں شروع ہوگا جبکہ جامع مسجد کے سامنے والے دریا پر سلیب بھی ڈالا جائے گا ۔میٹنگ میں زونل صدر ٹھاکر ویدویر سنگھ بلوریا ، یوتھ ضلع صدر ساجد میر ، زونل سیکریٹری ارشاد لاوے ، چمن گپتا ، ماجد بٹ ، ایجاز نائک ، عارف احمد وغیرہ نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر کئی لوگ پارٹی میں شامل ہوئے ۔