بانہال نوگام ریل سروس معطل

اڑان نیوز
سرینگر//فوج اور جنگجووں کے درمیان ہونے والے تصادم کی وجہ سے جنوبی کشمیر میں ریلوے کی خدمات کو معطل کردیا گیاہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ کی ایڈوائزی پر ریل سروس معطل کی گئی ۔’وادی میں ریل کی رفتار حالات پر منحصر ‘ہے کیو نکہ ہڑتال ،احتجاج ،جھڑپ اور دیگر واقعات رونما ہونے کے بعد پیداشدہ صورتحال کے سبب جہاں عام زندگی متاثر ہوتی ہے ،وہیں ریل سروس پر بھی بریک لگ جاتی ہے ۔سینکڑوں مرتبہ وادی میں ریل سروس اب تک بند رہی ہے اور جمعہ کو ریل کی رفتار پر پھر بریک لگ گئی ۔ایسا قدم اس وقت اٹھایا گیا فوج اور جنگجووں کے درمیان ہونے والے تصادم کی وجہ سے جنوبی کشمیر میں ریلوے خدمات کو معطل کردیا گیاہے۔تصادم میں فوج کے دو اہلکاروں اور جیش محمد کے ایک جنگجو کی ہلاکت کے بعد جمعہ کو سیکورٹی وجوہات کی بناپر جنوبی کشمیر میں ریلوے کی خدمات کو معطل کردیا گیاہے، جس کی نتیجے میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔ کشمیر میں ریلوے کی خدمات کو معطل کرنے سے مسافر مایوس نظر آرہے ہیں۔ ریلوے حکام نے کہا ہے کہ ریلوے خدمات صرف جنوبی کشمیر میں معطل کی گئی ہیں تاہم،سرینگر اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے درمیان ریل سروس جاری رہی۔