ماجد ملک
بھدرواہ //بھدرواہ قصبہ کے مضافاتی علاقہ ڈانڈی میںاتوار کو موٹر سائیکل حادثے میں ایک لڑکی کی موت واقع ہو گئی ۔ ذرائع کے مطابق رخسانہ قیوم ساکنہ حویلی محلہ اپنے موٹر سائیکل پر ڈانڈی سے اپنے گھر حویلی محلہ واپس آرہی تھی کہ اچانک موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آگیا جس میں و ہ شدید زخمی ہو گئی۔ مقامی لوگوں نے اسے اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کر لیا کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔