سید اعجاز
اونتی پورہ//اونتی پورہ پولیس نے کپوارہ پولیس کی مدد سے سرحد پار جانے کی تیاری کے دوران پانچ نوجوانوں کو گرفتاری کا دعوی کیا ہے جنوبی کشمیر کے قصبہ اونتی پورہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پانچ نوجوانوں کو سرحد پارجانے سے قبل ہی کپوارہ سے گرفتار کر کیا گیا ہے جن میں ایک نوجوانون کو امتحان میں شرکت کرنے کی بنیاد پر رہا کیا گیا ہے اسلسلے میں ایس ایس پی اونتی پورہ محمدزاہد نے منگلوار کی شام کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اونتی پورہ پولیس نے کپوارہ پولیس کی مدد سے کپوارہ سے ہی علاقے سے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے جو اونتی پورہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے تھے ایس ایس پی نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان البدر مجاہدین کے ساتھ وابستہ ہو کر سرحد پار جانے کی تیاری کر رہے تھے جس کے دوران دو نوجوانوں کو کپوارہ اور باقی تین کو ان کی نشاندہی پرمختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا ہے جن میں ایک طالب علم عمرنذیرساکنہ لال گام ترال کو امتحان کو مدنظر رکھ کر رہا کرکے گھروالوں کے حوالے کیا گیا ہے جبکہ باقی نوجوانوںکو علاقے مختلف پولیس تھانوں میں پوچھ تاچھ چل رہی ہے جس کے بعد انہیں سدھرنے اور مستقبل کو بچانے کے لئے کونسلنگ کے بعد رہا کیا جائے گا۔اسی دوران رہا شدہ طالب علم کے والدین نے ایس ایس پی کا ان کے بیٹے کی قیمتی وقت اور مستقبل بچانے کے لئے شکریہ ادا کیا ہے
سرحد پار جانے کا پروگرام فیل اونتی پورہ کے پانچ نوجوان کپوارہ سے گرفتار:پولیس

Reading Time: < 1 minute