قمر الدین منہاس
رام سو// تحصیل پوگل سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی اسپیکر اور مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے قریبی ساتھی مولوی عبدالرشید طویل علالت کے بعد ہفتہ کے روز چل بسے۔ا ن کی نمازِ جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور بعد دوپہر ان کے آبائی گاؤں تھنہ ملیگام کے قبرستان میں پرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا۔ مرحوم بانہال اسمبلی حلقہ کے تین دہائےوں تک نمائندگی کرتے رہے ۔مرحوم مولوی عبدلراشید تحصیل پوگل پرستان اُکھڑہال کے علاقہ تھنہ ملیگام کے رہنے والے تھے اور وہ 90برس کے تھے ۔انہوں نے 1955ءمیں سرکاری ملازمت سے سے استعفیٰ دیکر سیاسی میدان میں قدم رکھا ۔ انہیں مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جا تا تھا اورمحاذ رائے شماری میں حصہ لینے کی پاداش میں وہ کئی بار گرفتار کیا گیا اور وہ کئی سال قیدوبند کی صعو بتیں جھیلیں ۔ 1977ءمیں نیشنل کانفرنس کی ٹکٹ پر انتخاب لڑ ا اور بھاری اکثریت سے جیت حاصل کی۔سال 1983ءمیں پھر ایک بار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی جبکہ 1987ءمیں اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر منتخب ہوئے ۔1996ءمیں نیشنل کانفرنس کی طرف سے منڈیٹ نہ دینے کے بعد مرحوم مولوی عبدلرشید نے بطور آزاد امید ار کی حیثیت سے الیکشن لڑا اور پہلی بار ہار کا سامنا کرنا پڑ ا ۔ سال 2002ءمیں بطور آزاد امید وار الیکشن لڑا اورایک بار پھر سے بھاری اکثر یت سے جیت حاصل کر کے اسمبلی حلقہ بانہال کی نمائندگی کی تاہم2008میں وہ پھر انتخاب ہار گئے۔مرحوم نے کئی دہائےوں تک خدمت خلق کرتے ہوئے ایمانداری،دیانتداری وسچائی سے اسمبلی حلقہ بانہال کی عوام کی خدمت کی۔ مرحوم کے انتقال کی خبر ملتے ہی پورے علاقہ میں صف ماتم چھا گئی۔ان کی موت پر متعدد سیاسی وسماجی شخصیات نے گہرے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی ہے۔ ان کے تدفین پر پولیس نے انہیں سلامی پیش کی ۔
بزرگ رہنما و سابق ڈپٹی سپیکرمولوی عبدالرشید انتقال کر گئے آبائی گاو¿ ں تھنہ پوگل میں ہزاروں لوگوں نے پرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا

Reading Time: 2 minutes