اڑان نیوز
کپوارہ// وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے’’ہندوپاک ٹکرائواورتنائوکوریاستی عوام کیلئے تکلیف دہ‘‘قراردیتے ہوئے واضح کیاکہ جموں وکشمیرمیں پائیدارامن اورترقی کیلئے ہمسایہ ممالک کے مابین بہترتعلقات ناگزیرہیں ۔انہوں نے کشمیر امن کی بحالی اورخوشحالی کومفتی محمدسعیدمرحوم کاخواب قراردیتے ہوئے کہاکہ اہل وادی پی ڈی پی کودرپیش مشکلات اورمجبوریوں سے آگاہ ہیں ۔ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی جوسرحدی ضلع کپوارہ کے دو روزہ دورے پرہیں ،نے نامہ نگاروں کے سوالات کامختصرجواب دیتے ہوئے کہاکہ بھارت اورپاکستان کے مابین سرحدی ٹکرائواورسفارتی منافرت کی وجہ سے ریاستی عوام کوسخت مصائب اورپریشانیوں کاسامناکرناپڑتاہے ۔انہوں نے کہاکہ میرے والدمرحوم مفتی صاحب کایہ خواب تھاکہ ہندوپاک کے درمیان دشمنی کاخاتمہ ہوجائے ،اورانہوں نے اس مشن کیلئے اپنی جانب سے پوری کوشش بھی کی ۔ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہاکہ پی ڈی پی کاقیام عمل میں لانے کے درپردہ بھی یہی مقصدکارفرتھاکہ بھارت اورپاکستان کے درمیان بہترتعلقات کیلئے ایک پُل ہو،اورمفتی صاحب نے اپنی جماعت کواس کیلئے بروئے کاربھی لایا۔انہوں نے کشمیر امن کی بحالی اورخوشحالی کومفتی محمدسعیدمرحوم کاخواب قراردیتے ہوئے کہاکہ اہل وادی پی ڈی پی کودرپیش مشکلات اورمجبوریوں سے آگاہ ہیں ۔