ٹریکٹر حادثہ میں ڈرا ئیور جاں بحق

پرتپال سنگھ
پونچھ // پونچھ کے گاؤںکھنیتر گاوں میں جمعہ کو ایک ٹریکٹر حادثہ میں اس کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ۔ذرائع کے مطابق نیا ٹریکٹر، جس کو فی الحال نمبر بھی الاٹ نہیں ہوا تھااور جس کا چیسس نمبر 10024925AG تھا ، بھینچھ کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو گیا جس کے باعث ڈرائیور سفیر احمد ولد نظیر حسین عمر 36 سال جاں بحق ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق اگرچہ اسے ضلع ہسپتال پونچھ پہنچایا گیا لیکن داکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر لیا ہے ۔