اُڑان نیوز
سرینگر//فوجی سربراہ نے بادامی باغ میں فوج کے سینئر آفیسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران ریاست خاص کرو ادی کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ فوجی سربراہ کو سرگرم عسکریت پسندوں کی جانکاری اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر پوری تفصیلات فراہم کی گئی ۔ فوجی سربراہ بپن راوت اچانک سرینگر وارد ہوئے اور فوری طورپر بادامی باغ سرینگر جا کر وہاں پر فوج کے اعلیٰ آفیسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران ریاست کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ کے دوران 15کارپس کمانڈر لفٹنٹ جنرل جے ایس سندھو نے فوجی سربراہ کو وادی کی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کی جبکہ لائن آف کنٹرول پر تعینات فوج کی تیاریوں کے بارے میں بھی بپن راوت کو جانکاری فراہم کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران فوجی سربراہ نے آفیسران کو بتایا کہ عسکریت پسندوں کے عزام کو ناکام بنانے کیلئے سخت فیصلے لینے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ برف باری سے قبل بڑی تعداد میں عسکریت پسند اس طرف آنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاہم سرحدوں پر تعینات فوج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہ کر جنگجوﺅں کے عزائم کو ناکام بنانا چاہئے ۔ فوجی سربراہ بپن راوت نے مزید بتایا کہ خفیہ اداروں نے جانکاری فراہم کی ہے کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کو اس طرف دھکیلنے کیلئے انہیں لانچنگ پیڈوں پر پہنچایا گیا ہے۔ فوجی سربراہ کے ہمراہ ناردرن کمانڈر لفٹنٹ جنرل دیو راج انبو میں ساتھ تھے۔
روات سرینگر وارد ہنگامی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

Reading Time: < 1 minute