موتراشی توہین زن مقصد بڑے پیمانے پر دیوانگی پیدا کرنا: وزیر اعلیٰ

سرینگر//چوٹی کاٹنے کے واقعات کوتوہینِ زن قرار دیتے ہوئے ریاست کی خاتون وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ حکومت اِن شر انگیز سر گرمیوں کے پیچھے محر کات کا پتہ لگا کر ہی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ وادی بھر میں خوف وہراس پھیلانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اِِ ن واقعات کو وواحد مقصدبڑے پیمانے پر دیوانگی پیدا کرنے کی کوششیں ہیں ۔مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری جبری گیسو تراشی کے واقعات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ حکومت اس بات یقین دہانی کررہی ہے ،کہ ان واقعات کے پیچھے محر کات کا پتہ ہر صورت میں لگایا جائیگا ۔انہوں نے سماجی رابط ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریر کرتے ہوئے کہا کہ جبری گیسو تراشی کے واقعات خواتین کے عزت ووقار کو ٹھیس پہنچا نا ہے ۔انہوں نے کہا ُبال کاٹنے کے واقعات خواتین کے وقار کونقصان پہنچانے کی کوشش ہے ‘۔خاتون وزیر اعلیٰ نے پہلے ٹو یٹ میں تحریر کیا ’گیسو تراشی کے واقعات بڑے پیمانے پر دیوانگی پیدا کرنے اور خواتین کے وقار کو نقصان پہنچا نے کی کوششیں ہیں‘ ۔انہوں نے کہا کہ ان واقعات کے پیچھے محر کات کا پتہ حکومت لگا کر ہی رہے گی ۔ایک اور ٹویٹ میں محبوبہ مفتی نے کہا ’حکومت یہ یقین دہانی کرا رہی ہے کہ اِن حملوں کے پیچھے کیا مقصد کار فر ما ،اس کا پتہ لگایا جائیگا ‘۔تاہم اِ س سے قبل حکومتی وزراء کی جانب سے جو بیان سامنے آئے ،اُن میں کہا گیا تھا کہ امن دشمن عناصر ہی وادی کشمیر میں گیسو تراشی کے واقعات انجام دے رہے ہیں ۔اب تک100سے زیادہ بال کاٹنے کے پُراسرار واقعات رونما ہوئے ،جسکی وجہ سے وادی کے طول وعرض میں اضطرابی کیفیت کی لہر دوڑ گئی ہے ۔