پی ایس ای نے منتخب منصف ججوں کی فہرست جاری کی 12 کامیاب امیدواروں میںضلع پونچھ سے غلام مرتضیٰ اور رفاقت میر جبکہ ڈوڈہ سے بابر حسین بھی شامل

 

پی ایس ای نے منتخب منصف ججوں کی فہرست جاری کی
12 کامیاب امیدواروں میںضلع پونچھ سے غلام مرتضیٰ اور رفاقت میر جبکہ ڈوڈہ سے بابر حسین بھی شامل
جنگلات وماحولیات کے وزیر چوہدری لال سنگھ کی دختر بھی منصف جج منتخب
الطاف حسین جنجوعہ
جموں//جموںوکشمیرپبلک سروس کمیشن نے منصف کی 12اسامیوں کےلئے ، لئے گئے امتحانات کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے جس میں11امیدواروں کو کامیا ب قرار دیاگیا جبکہ ایک کا نتیجہ روک دیا گیا ہے ۔ منتخب 11امیدواروں میں 6کا تعلق صوبہ کشمیر اور 5کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ لداخ خطہ سے کوئی بھی امیدوار کامیاب نہیں ہوا ہے۔ کامیاب امیدواروں میں بھاجپا کے سنیئرلیڈ ر اور جنگلات وماحولیات کے وزیر چوہدری لال سنگھ کی دختر بھی شامل ہیں۔صوبہ جموں سے منصف جج بننے والے والے5امیدواروں میں2کا تعلق سرحدی ضلع پونچھ اور ایک کا تعلق ڈوڈہ ضلع سے ہے۔سیکریٹری اور کنٹرولر امتحان برائے جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن سونیتا آنند کے مطابق جوامیدوارمنصف عہدہ کے لئے منتخب قرار پائے ہیں، ان میںفیضان نذیر ولد مشتاق احمد شاہ ساکن ایم نمبر10پولیس ہاو¿سنگ کالونی قمرواڑی 708.63نمبرات سرفہرست رہے۔ اس کے علاوہ کمیّا سنگھ اندوترہ دختر چوہدری لال سنگھ ساکن بنگلہ نمبر2متصل چرچ گاندھی نگر جموں، ریمپی رانی دختر موہن لال بھگت ساکن مکان نمبر192-F، لین نمبر2راج پورہ شکتی نگر جموں (ایس سی)،بابر حسین ولد محمد عظیم شیخ ساکن گاو¿ں گنیکہ تحصیل وضلع ڈوڈہ (آر بی اے)، رفاقت حسین ولد اعجاز حسین ساکن وارڈ نمبر3، محلہ ڈنگس پی ڈبلیو ڈی کوارٹر نزدیک ڈاک بنگلہ پونچھ(اے ایل سی)،چوہدری غلام مرتضیٰ ولد چوہدری محمد فضل خاکی ساکن مینڈھر ضلع پونچھ شامل ہیں۔مجید فاروق میر ولد فاروق احمد میر ساکن ڈورو میر میدان اننت ناگ،، محمد اشتیاق عالم بابا ولد بشیر احمد بابا پیر ساکن روضہ بل چرار شریف ضلع بڈگام،جاوید احمد پرے ولد غلام احمد پرے ساکن ہردوشورہ تحصیل ٹنگمرگ ضلع بارمولہ عمران حنیف خان ولد محمد حنیف خان ساکن گاو¿ں بمیار تحصیل بونیار ضلع بارمولہ(آر بی اے)، اسرار النبی ولد غلام نبی شاہ ساکن خان صاحب ضلع بڈگام (آر بی اے)شامل ہیں۔بابر حسین اس وقت محکمہ پولیس میں پراسیکیوٹنگ افسر(PO)کے طور جموں میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ واضح رہے کہ محکمہ قانون و انصاف اور پارلیمانی امور نے بھرتی کے لئے 16دسمبر2013کو 12منصف اسامیاںپبلک سروس کمیشن کو ریفر کی تھیں۔ 24دسمبر2013کو پبلک سروس کمیشن نے PSC/Exam/2013/111کو نوٹیفیکشن جاری کیا جس پر2029امیدواروں نے درخواست فارم جمع کرائے تھے۔ ان میں سے 2020امیدواروں نے تحریری امتحان کے اہل قرار پائے۔ 23نومبر2016سے 23نومبر2016تک جموں اور سرینگر میں لئے گئے امتحانات میں محض457امیدواروں نے سبھی مضامین میں امتحان دیا۔ جموںوکشمیر سول سروسز (جوڈیشل)ریکروٹمنٹ رولز13کے مطابق 71امیدواروں کو تحریری امتحان میں کوالیفائی قرار دیتے ہوئے انہیں انٹرویوکے لئے طلب کیاگیا۔ انٹرویو24جولائی2017سے27جولائی2017کو ہوا۔ 31جولائی2017کو پبلک سروس کمیشن کا غیر معمولی ا جلاس منعقد ہوا جس میں کامیاب امیدواروں کے نتائج ظاہر کرنے کا فیصلہ لیاگیا جس میں11امیدواروں کو کامیاب قرار دیاگیاہے، جبکہ ایک امیدوار کا نتیجہ روک کر رکھاگیاہے۔کامیاب امیدواروں کو طبی معائنہ کے لئے بلایاگیاہے۔