اوڑی سیکٹر میں5جنگجوہلاک کرنے کا دعویٰ مژھل ، نوگام اور اوڑی سیکٹروں میں وسیع تلاشی آپریشن

اڑان نیوز
سری نگر// فوج نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول کے اوڑی سیکٹر میں دراندازی کی ایک اور بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 5 جنگجوو¿ں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ 7 جون سے شمالی کشمیر میں ایل او سی پر ناکام بنائی جانے والی دراندازی کی چوتھی کوشش ہے۔ اوڑی سیکٹر میں پانچ جنگجوو¿ں کی ہلاکت کے ساتھ 7 جون سے مارے گئے دراندازوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی ہے۔ تاہم جمعرات کو دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے دوران ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے تھے۔وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ایل او سی کی حفاظت پر مامور فوجیوں نے آج اوڑی سیکٹر میں پاکستان زیر قبضہ کشمیر سے جنگجوو¿ں کے ایک گروپ کو ہندوستانی علاقہ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا۔ تاہم جب جنگجوو¿ں کو للکارا گیا اور خودسپردگی اختیار کرنے کے لئے کہا گیا تو انہوں نے اس کے بجائے خودکار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد طرفین کے مابین گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں دو جنگجوو¿ں کو ہلاک کیا گیا۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ نذدیکی کیمپوں سے فوجیوں کی مزید کمک طلب کی گئی اور ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی شام کو فورسز کا جنگجوو¿ں کے ساتھ آمنا سامنا ہوا اور طرفین کے مابین گولہ باری کے تبادلے میں مزید 3 جنگجوو¿ں کو ہلاک کیا گیا۔ فوج نے 6 جون کو مڑھل سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے چار دراندازوں کو ہلاک کیا تھا۔نوگام سیکٹر میں ایسی ہی ایک کاروائی میں تین جنگجوو¿ں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ تاہم نوگام سیکٹر میں ایک جنگجو ہلاک جبکہ اوڑی سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے دوران دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ گذشتہ ماہ کی 27 تاریخ کو فوج نے دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بارہمولہ کے رامپور سیکٹر میں 6 جنگجوو¿ں کو ہلاک کیا تھا۔اس سے قبل فوج نے 26 مئی کو اوڑی سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی باڈر ایکشن ٹیم سے منسلک دو اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ فوج نے مذکورہ کاروائی کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیٹ سے منسلک دو اہلکاروں کو ا±س وقت ہلاک کیا گیا جب وہ بھارتی فوج کی ایک گشتی پارٹی پر حملے کے ارادے سے بھارتی حدود میں داخل ہوگئے تھے۔ 21 مئی کو شمالی ضلع کپواڑہ کے نوگام سیکٹر میں جنگجوو¿ں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہونے والی ایک خونریز جھڑپ میں 4 جنگجو اور 3 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ رپورٹوں کے مطابق گذشتہ پانچ مہینوں کے دوران پاکستان زیر قبضہ کشمیر سے دراندازی کی 22 کوششوں کو ناکام بنایا گیا جس کے دوران 34 جنگجوو¿ں کو ہلاک کیا گیا ہے۔