وزیراعلیٰ کی پہلگام میں وزیر دفاع سے ملاقات

????????????????????????????????????

پہلگام/ /وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اتوار کویہاں وزیر دفاع نرملا ستھارمن سے ملاقات کی جو ایگزیکٹیو کونسل آف جواہر مونیٹرنگ انسٹی چیوٹ اینڈ وِنٹر سپورٹس پہلگام کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے آئے تھے۔میٹنگ کے دوران وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیر کی نوٹس میں دفاع کے کئی معاملات لائے۔انہوںنے اننت ناگ ہائی گرائونڈ لینڈ اونرس کے کرایہ کی ادائیگی پر سخت زور دیا جو اراضی اس وقت آرمی کی تحویل میں ہے ۔انہوںنے وزیر دفاع کی ریاست میں اراضی کے ان حصوں کی واپسی کے بارے میں مداخلت کی بھی اپیل کی جو اس وقت آرمی استعمال میں نہیں لارہی ہے ۔نرملا ستھارمن نے وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ وہ اس مسئلے پر غور کرے گی۔انہوںنے زمین مالکان کو ابھی تک کرایہ نہ ملنے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ یہ اُن کی وزیر اعلیٰ کے ساتھ پہلی میٹنگ ہے جس میں انہیں اس مسئلے کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی۔ اننت ناگ ہائی گرائونڈ لینڈ اونرس کا ایک وفد اس موقعہ پر وزیردفاع سے ملاقی ہوا اور انہیں اپنے مشکلات سے آگاہ کیا ۔وزیر دفاع نے وفد کویقین دلایا کہ وہ ان کی کرایہ کی ادائیگی کے معاملے کو فاسٹ ٹریک بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرے گی اور ان کی کرایہ کے رقم میں اضافے پر بھی غور کیا جائے گا۔