رابطہ سڑکوں کو مرحلہ وار طریقے پر اَپ گریڈ کیا جائے گا:بالی بھگت حلقہ انتخاب رائے پور دومانہ میں بلیک ٹاپنگ کام کا آغاز کیا

اڑان نیوز
جموں//صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت نے پنچایت ہقال حلقہ انتخاب رائے پور ۔ دومانہ میں 1.04کرو ڑروپے کی لاگت سے بلیک ٹاپنگ کام کا آغاز کیا۔تین کلومیٹر لمبی سڑک جس پر کل بلیک ٹاپنگ کا کام شروع ہوا مقامی لوگوں کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ سڑک رابطہ لوگوں کی ترقی کے لئے بہت اہم ہے اور حکومت نے اس خاص سیکٹر کی طرف توجہ دینے کے لئے اسے ترجیحات میں شامل کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے وجود میں آنے سے اب تک رائے پور۔دومانہ کے 150کلومیٹر لنک روڈس کو بلیک ٹاپنگ کی گئی ۔حکومت کے اس اعادہ کو دہراتے ہوئے وزیر نے کہا کہ دیہی علاقوں کی خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے اور ایک منظم طریقے سے ترقیاتی کاموں کو انجام دینے میں تعاون پیش کریں۔انہوںنے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ اعلیٰ معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی کاموں کو انجام د یں اور اس سلسلے میں کسی بھی شکایت کی گنجائش نہ رکھے۔