پونچھ سیکٹر میں فائرنگ اب ہم چپ بیٹھنے والے نہیں :راج ناتھ

نئی دلی //لائن آف کنٹرول پر پاکستانی گولہ باری کے نتیجے میں پونچھ سیکٹر میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان کے نام سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے بتایا کہ اب ہم چپ بیٹھے والے نہیں ہے اور پاکستانی کو اس کی زبان میں اب جواب دیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ بار بار لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اب برداشت سے باہر ہورہی ہے ۔پاکستان کی فائرنگ اور گولہ باری کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے واضح کر دیا کہ اگر پاکستان نے یہ سلسلہ بند نہیں کیا تو فوج سرحدوں ملک کے شہریوں کی حفاظت کیلئے اور زیادہ اقدامات اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرے گی۔ نئی دہلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی کنبے کے پانچ معصوم شہریوں کی ہلاکت کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے اسے بزدلانہ حرکت قرار دیا ۔ راجناتھ نے کہا کہ ہمارے فوجیوں کے اقدار پر مکمل بھروسہ رکھئے ، وہ مناسب جواب دیں گے۔ وزیر داخلہ نے پاکستانی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کا پوری قوت کے ساتھ جواب دینے کی تازہ ہدایات دی۔انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کی فوج رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے جس سے عام لوگوں کی جانیں تلف ہورہی ہیں اور مالی نقصان بھی ہورہا ہے۔راجناتھ نے اس بات پر بھی برہمی کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کی فوج ہی سیز فائر بندی کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے اور پاکستان کی فوج بلا کسی اشتعال کے فوجی ٹھکانوں کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے پاکستانی فوج کی طرف سے جاری فائرنگ اور گولہ باری کی آڑ میں سرحد پار سے متواتر ہورہی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے بھی فوج کو ہدایت دی گئی۔جبکہ پاکستان کے ساتھ لگنے و الی وادی کشمیر اور جموں کی لائن آف کنٹرول و جموں کی بین الاقوامی سرحد پر اضافی فوجی کو تعینات کئے جانے کے بارے میں بھی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔