’ راہِ ملن ‘ بس سروس سے 50 افراد نے کنٹرول لائن عبور کی

پرتپال سنگھ
پونچھ//چکا ں دا ا باغ پونچھ سے راؤلاکوٹ ہفتہ وار ” راہِ ملن “ بسر سروس سے پیر کے روز کل 50سافروں نے زیرو لائن عبور کی ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پونچھ سے راؤ لاکوٹ کی طرف جانے والی بس میں پونچھ سے کوئی نیا مسافر پاکستانی زیر انتظام کشمیر کی طرف نہیں گیا اور نہ ہی راؤلا کوٹ سے پونچھ آنے والی بس میں پونچھ کا کوئی باشندہ واپس آیا ۔ اس دوران 42نئے مہمان پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے پونچھ پہنچے جبکہ 8یہاں پر اپنے پرمٹ کی معیاد پوری ہونے پر واپس گئے ۔ اس سلسلہ میں بعد دوپہر 2بج کر 35منٹ پر زیرو لائن چیک پوسٹ پر گیٹ کھلا اور 2بج کر 59نٹ پر بند ہو گیا ۔ اس موقع پر انچارج کسٹوڈین ارشاد صوفی جبکہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے ٹی ایف او سردار نعیم خان موجود تھے۔