جموں خطہ میں اسپتالوں میں جاری کام بالی بھگت نے پیش رفت کا جائزہ لیا

اڑان نیوز
جموں//صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت نے کل جموں خطے کے ہسپتالوں میں جاری کاموں کی پیش رفت کا ایک میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے مریضوں کو دی جارہی سہولیات کے حوالے سے ہاتھ میں لئے گئے کاموں کو زیر بحث لایا۔پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر پون کوتوال ، پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر سنندا رینہ ، ڈائریکٹر فائنانس ، صحت و طبی تعلیم محمد رفیع کے علاوہ متعلقہ محکموں کے کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔وزیر نے متعلقہ افسروں پر زور دیا کہ وہ کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے باہمی تال میل کے ساتھ کام کریں۔انہوں نے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے معیاری کاموں کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔اس موقعہ پر مختلف ہسپتالوں میں افرادی قوت میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے سے جڑے امور کو بھی زیر بحث لایا گیا۔انہوںنے کہا کہ ہسپتالوں میں قابل مرمت کاموں کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جانا چاہیئے۔میٹنگ میں جی ایم سی کے نزدیک ایک مستقل فائر سٹیشن قائم کرنے کے حوالے سے منصوبے کو بھی زیر بحث لایا گیا۔