ایس ایم اے ایس معاونت آن لائن فراہم کی جاتی ہے: سجاد لون

جموں//سماجی بہبود کے وزیر سجاد غنی لون نے ایوان بالا میں سیف الدین بٹ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ مریج اسسٹنس سکیم کے فوائد براہ راست مستحقین کے بینک کھاتوں میں منتقل کئے جاتے ہیں۔وزیر نے کہا کہ مستحقین کو لازمی دستاویزات کے ساتھ متعلقہ ضلع سوشل ویلفیئر کے دفاتر میں درخواست دینا پڑتی ہے تاکہ وہ سکیم سے استفادہ کرسکیں۔انہوںنے کہا کہ اس وقت ریاست میں پنشن کے لگ بھگ دو لاکھ کیس التوا ٔمیں پڑے ہیں۔