کشتواڑ میں نئے پولیس سب ڈویژن کی ضرورت مڑواہ اور چھاترو میں پولیس سب ڈویژن کے قیام کاپوزل زیر غور:حکومت

الطاف حسین جنجوعہ
جموں//حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ کشتواڑ میں صرف ایک ہی سب پولیس ڈویژن ہے جوکہ اٹھولی میں ہے، وہاں پر مزیدپولیس سب ڈویژن اور پولیس تھانے قائم کئے جانے کی ضرورت ہے۔ قانون ساز کونسل میں ایک تحریری سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بتایاکہ ضلع کشتواڑ میں صرف ایک ہی سب پولیس ڈویژن اٹھولی میں ہے۔نئے ایس ڈی پی او /پولیس تھانوں اور پولیس چوکیوں کا قیام، تجدید اور ریگولر آئزیشن کا جامع پرپوزل پر محکمہ غور کر رہاہے۔ مڑواہ اور چھاترو میں نئے سب ڈویژنل پولیس دفاتر کا قیام بھی اس پرپوزل کا حصہ ہے۔