میری زندگی کا ہر لمحہ ملک کیلئے وقف چار جون کے بعد بنگال میں بدعنوانی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی:وزیراعظم

جلپائی گوڑی// وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو مغربی بنگال میں بدعنوانی کے خلاف 4 جون کے بعد سخت کارروائی کرنے کا عزم ظاہر کیا اور یقین دلایا کہ غریبوں سے لوٹا ہوا پیسہ ان کے پاس واپس جائے گا۔ مودی نے کہا کہ بدعنوانوں نے غریبوں سے جو پیسہ لوٹا ہے اور جو بھی جائیداد اور پیسہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ضبط کیا ہے وہ انہیں (غریبوں) کو واپس کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ’’غریبوں سے لوٹا ہوا پیسہ ان کے پاس جائے گا۔ ای ڈی نے بدعنوانوں سے جو بھی جائیداد اور پیسہ ضبط کیا ہے وہ غریبوں کے پاس جائے گا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعے ضبط کیے گئے 3000 کروڑ روپے کے اثاثے واپس کیے جائیں گے۔ یہ ’’مودی کی گارنٹی‘‘ ہے۔ ایک طرف مودی گارنٹی دیتا ہے تو انڈیا گروپ گالی دیتا ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ وہ سال 2047 تک ہندوستان کو عالمی سطح پر تیسری سب سے بڑی اقتصادی طاقت بنانے کے لیے ساتوں دن 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں اور ہدف کے حصول تک کوششیں جاری رہیں گی گی۔ مودی نے کہا ’’ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے، میری زندگی کا ہر لمحہ ملک کے لیے وقف ہے۔ میں 2047 کے لیے ساتون دن 24 گھنٹے کام کر رہا ہوں۔جلپائی گوڑی لوک سبھا سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار جینت کمار رائے کی حمایت میں وجے سنکلپ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا ’’ہم بدعنوانی کے خاتمے کے لیے لڑ رہے ہیں، لیکن ترنمول کانگریس، بائیں بازو کی جماعتیں اور کانگریس مبینہ طور پر بدعنوانوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ‘‘وزیر اعظم نے دہرایا ’’ بدعنوان اور تقسیم کرنے والی طاقتوں کے ساتھ کھیلنے کے لیے یہ تینوں ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔ یہ الیکشن 2024 مرکز میں ایک مضبوط اور مستحکم حکومت کے بارے میں ہے۔‘‘مسٹر مودی نے جموں و کشمیر پر تبصرے کے لئے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا ’تاج‘ ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ جب کہ قومی جمہوری اتحاد کی حکومت نے آرٹیکل 370 کو ہٹا دیا ہے، انڈیا گروپ اس کی بحالی کے لیے مہم چلا رہا ہے اور ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔