جموں کشمیر کے حالات میں کافی بدلائو آیا ہے یہاں اب’ افسپا ‘کی ضرور ت نہیں :وزیر دفاع

نیوزڈیسک
نئی دہلی//وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے حالات میں سدھار آیا ہے اور آمڈ فورسز سپیشل ایکٹ کو دھیرے دھیرے ہٹایا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر میں ایسے بدلائو آرہے ہیں کہ ’’افسپا ‘‘ کو ہٹانے پر غور کیا جاسکتا ہے اور اب اس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ راجناتھ سنگھ نے بتا کہ مجھے یقین ہے کہ ’’پاکستانی زیر قبضہ کشمیر ‘‘ کے لوگ خود ہی بھارت کے ساتھ ضم ہونے کامطالبہ کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ پی او کے ہمارا حصہ تھا اور ہے ۔ اس ضمن میںدو تین بار پارلیمنٹ میںقرارداد بھی پاس ہوئی ہوئی ۔ جموںکشمیر سے افسا ہٹائے جانے کے بارے میں وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے حالیہ بیان کے بعد اب وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ جموںکشمیر میں اب افسپا کی ضرور ت نہیں رہی ہے ۔ وزیر دفاع نے اے بی پی نیوز کے شکھر سمیلن میں بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے حالات میں سدھار آیا ہے اور آمڈ فورسز سپیشل ایکٹ کو دھیرے دھیرے ہٹایا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر میں ایسے بدلائو آرہے ہیں کہ ’’افسپا ‘‘ کو ہٹانے پر غور کیا جاسکتا ہے اور اب اس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔راجناتھ سنگھ نے بتا کہ مجھے یقین ہے کہ ’’پاکستانی زیر قبضہ کشمیر ‘‘ کے لوگ خود ہی بھارت کے ساتھ ضم ہونے کامطالبہ کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ پی او کے ہمارا حصہ تھا اور ہے ۔ اس ضمن میںدو تین بار پارلیمنٹ میںقرارداد بھی پاس ہوئی ہوئی ۔چین کے ساتھ کشیدگی کے بارے میں انہوںنے کہا کہ بھارت اور چین کے مابین کئی معاملات ہیں جن پربات چیت ہورہی ہے اور بھارت نے کسی معاملے میں سمجھوتہ نہیں کیا ہے ۔ بھارت آج ایک بہت طاقت ور ملک ہے یہ پہلے جیسا ملک نہیں ہے۔