جموں وکشمیر بینک کی گاہکوں کو آسان خدمات فراہم کرنے کا مشن جموں میں 3 بینکنگ یونٹ کھولے

جموں//لوگوں کو اُن کے گھروں کے نزدیک ممکنہ مقامات پر آسان بینکنگ خدمات فراہم کرنے کے اپنے مشن کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر بینک نے کل آج جموں میں دھنوں، کھڑہ بالی اور گڑہال میں تین آسان بینکنگ یونٹ (ای بی یو) کا آغاز کیا۔بینک جنرل منیجر اور صوبائی صدر (جموں) سنیت کمار نے بینک کے جموں زونل دفترمیں زونل ہیڈ راجیش دوبے اور دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں ای بی یو کا افتتاح کیا۔جنرل منیجر سنیت کمار نے لوگوں کو ان کے مقام اور حیثیت سے قطع نظر بہترین طریقے سے بینکنگ خدمات فراہم کرنے کے لیے بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ “EBUs یقینی طور پر ان مضافاتی علاقوں کے لوگوں کو ان کی روزمرہ کی بینکنگ ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کریں گے۔ اور یہ آؤٹ لیٹس یقینی طور پر ہمارے ساتھ لوگوں کے رشتے کو مزید مضبوط کریں گے۔ان علاقوں کے لوگوں نے اس موقع پر بینک کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی بھی بازگشت کی کہ ان ایزی بینکنگ یونٹس کے کھلنے سے لوگوں کو بنیادی بینکنگ خدمات آسانی سے میسر آئیں گی جس سے بینک کے ساتھ ان کے تعلقات میں اضافہ ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ EBUs اُن علاقوں کے لوگوں کو بینکنگ کی بنیادی سہولیات جیسے کیش ڈپازٹ، کیش نکالنا، اکاؤنٹ کھولنا وغیرہ فراہم کریں گے۔ ای بی یو دھنو کی بنیادی شاخ مائرہ مندریاںہے جبکہ ای بی کھڑہ بالی کی شاخ کھوڑ ہے۔