سری نگر//جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز سال 2001 میں پارلیمنٹ حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا: ‘قوم ان کی مثالی جرات، بہادری اور عظیم قربانی کی ہمیشہ مرہون رہے گی’۔بتادیں کہ ملک کے پارلیمنٹ پر 22 برس قبل 13 دسمبر 2001 کو ہوئے حملے میں 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے جس میں 6 سیکورٹی اہلکار، 2 پارلیمنٹ سیکورٹی کے اہلکار اور ایک باغبان شامل تھے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے بدھ کے روز سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں اس حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: ‘سال 2001 میں پارلیمنٹ حملے کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ”قوم ان کی مثالی جرات، بہادری اور عظیم قربانی کی ہمیشہ مرہون رہے گی’۔یواین آئی۔