امبیڈکر کے نظریات پر مبنی مساوی اور جامع ترقی کو فروغ دینا ہمارا عزم

باہمی تعاون کو اپنے دیہات کی ترقی کا مستقل حصہ بنانا ہوگا:منوج سنہا
اُڑان نیوز نیٹ ورک
جموں//لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہانے ماہانہ ’ عوام کی آواز‘ پروگرام میںڈاکٹر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے نظریات پر مبنی مساوی اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے جموں و کشمیریوٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ہندوستانی آئین کے اہم معمار اور ہندوستان کے سب سے بڑے سماجی مصلح ڈاکٹر باباصاحب امبیدکر نے دستور ساز اسمبلی میں مشاہدہ کیا تھا کہ سماجی جمہوریت کا مطلب وہ طرزِ زندگی ہے جو آزادی، مساوات اور بھائی چارے کو زندگی کے اصولوں کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ بابا صاحب نے اَپنی تقریر سے ملک کی توجہ سماجی مساوات کی طرف مبذول کی تھی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ 9 برسوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میںاس مقصد کو حاصل کیا جا رہا ہے اور ریکارڈ 13.5 کروڑ لوگ کثیرالجہتی غربت سے باہر نکل آئے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بیک ٹو وِلیج مہم یوٹی اِنتظامیہ کی ایک منفرد کوشش، گاؤں کی سماجی اور اقتصادی طور پر بااِختیار بنانے پر نئے سرے سے توجہ مرکوزکی گئی ہے ۔ اِس کا بنیادی مقصد دیہی سماجی و اقتصادی نظام میں ایک مثالی تبدیلی لانا اور دیہاتوں کو جموں و کشمیر کی ترقی کی ایک متحرک قوت بنانا ہے۔اُنہوں نے کہا،’’بیک ٹو ولیج مہم ایک اور بڑا پیغام دیتی ہے کہ جن بھگیداری سے بہت سے چیلنجوں سے نمٹا جا سکتا ہے۔ ہمیں اپنے دیہات کی ترقی کے باہمی تعاون کو ایک مستقل حصہ بنانا ہوگا۔ِ‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے ترقی پسند کسانوں کے متاثر کن داستانوں کا اشتراک کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ کسان اَپنی محنت اور اختراعی نقطہ نظر سے آمدنی کو دوگنا کرنے کاہدف کو حاصل کر رہے ہیں۔اُنہوں نے ڈوڈہ کے گائوں مالوتھی کی بندنا دیوی کا خصوصی ذکر کیا۔ گاندربل کی شفیقہ شورا اور بسوہلی کی سنیتا دیوی جو اَپنی حیرت انگیز کامیابی کی داستانوں سے دوسری خواتین کے لئے تحریک کا ذریعہ بن کر اُبھری ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بندنا دیوی ناری شکتی کی خوشحالی کا راستہ دکھانے کی صلاحیت کی زندہ مثال ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس نے مالوتھی گاؤں میں ’مکئی سے میریگولڈ فارمنگ‘ تک کامیابی سے تنوع کے ساتھ ایک نیا انقلاب برپا کیا ہے۔اُنہوں نے اپنی زمین کو ڈیری، سبزیوں، مصالحوں اور روایتی فصلوں کے امتزاج سے ایک پھلتے پھولتے مربوط فارم میں تبدیل کرنے کے لئے بسوہلی کی سنیتا دیوی کی سراہنا کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گاندربل کی شفیقہ شورا نے اپنی مہارت، علم، عزم اور انتظامیہ کے تعاون سے ایک ڈیری یونٹ شروع کیا ہے جو بہت سے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے اور علاقے کی خواتین کو ان کے خوابوں کو پورا کرنے کی ترغیب دے رہا ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے زراعت میں اصلاحات شروع کرنے اور تنوع سے پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لئے دوسروں کو ترغیب دینے کے لئے سانبہ کے کرتھولی بلاک کے پشپندر سنگھ کی سراہنا کی۔اُنہوں نے کہا کہ کولگام ضلع کے ظہور احمد نے ہائیڈروپونیکس کی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے پریمیم مشکہ بدجی چاول کو کامیابی سے اُگایا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک روشن مثال ہے کہ ٹیکنالوجی اور جدید طریقوں کا اِستعمال زراعت میں مستقبل کی ترقی کے لئے ایک اہم بنیادی ڈھانچہ تشکیل دے سکتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس ماہ کے عوام کی آواز میں جموں کے ورون شرماسے ملنے والی تجاویز کو اُجاگر کیا۔ سانبہ کے شیویندر شنڈیلیا، شیخ جمشید، پونچھ سے شعیب ملک اور ریاسی سے نیہا شرما نے بیک ٹو ولیج مہم کے ذریعے بزرگ شہریوں سے متعلق مسائل کو حل کرنے ،ضلعی سطح پر یوتھ پارلیمنٹ کا انعقاد، تعلیمی نصاب میں اخلاقیات، شہری علوم اور تنقیدی سوچ کا فروغ؛ نوجوان ٹیلنٹ کو تسلیم کرنا اور یووا اتسو کو ایک شاندار کامیابی بنانے کے بارے میں بات کی۔انہوں نے یوم دستور کے موقعہ پر اننت ناگ سے ثمر جمیل بٹ، بانڈی پورہ سے غضنفر عباس اور جموں سے پونم مہاجن سے موصول ہونے والی قیمتی معلومات کا بھی اشتراک کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے شیتل دیوی اور راکیش کمار کو حال ہی میں ختم ہونے والے ایشین پیرا گیمز میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ حقیقی چیمپئنز کی مثالی کامیابیوں سے ترغیب حاصل کریں۔