ضلع ڈوڈہ کے جیجوت گائوں میں ایک سڑک حادثہ دو کی موت دو شدید زخمی

دانش اقبال
ڈوڈہ//ڈوڈہ سے جیجوت جا رہی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ۔اطلاعات کے مطابق گاڑی میں چار لوگ سوار تھے ۔جو ڈوڈہ سے گھر کی طرف جا رہے تھےجس میں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ۔دو شدید طور زخمی ہو گئے جن کو علاج و معالجہ کے لئے ضلع اسپتال ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔ متوفی کی شناخت ساحل کمار ولد دھرم سنگھ،رنجیت کمار ولد شادی لال ساکنہ جیجوت زخمیوں کی شناخت نتن کمار ولد بھاگ سنگھ ساکنہ جیجوت ،سرندر کمار ولد گوری لال ساکنہ جیجوت کے بطور ہوئی ہے۔