انسپکٹر ظہیر مشتاق نے اکھنور میں منشیات فروشوں کا کیا قافیہ حیات تنگ

اُڑان نیوز نیٹ ورک
اکھنور//ایس ایچ او اکھنور انسپکٹر ظہیر مشتاق منہاس کی قیادت میںپولیس ٹیم نے ایک شخص کو شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کیا۔ حکام کے مطابق دوران گشت مصدقہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ کلدیپ سنگھ ولد گلزار سنگھ سکنہ میرہ مندریاں غیر قانونی طور پر اپنے گاو¿ں فلہان میں گوشت کی دکان پر شراب فروخت کرتا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم نے موقع پر چھاپہ مارا اور جموں وکشمیر اسپیشل وسکی کے 110کوارٹر برآمد کئے گئے۔ اس سلسلہ میں پولیس تھانہ میں ایف آئی آر نمبر287/2023زیر دفعہ48-A, 48-Fایکسائز ایکٹ مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر مشتاق منہاس نے اکھنور میں منشیات فروشوں کا قافیہ حیات تنگ کر رکھا ہے اور زبردست مہم چھیڑ رکھی ہے۔ اس سے پہلے بطور ایس ایچ او میراں صاحب بھی انہوں نے ضلع جموں کے اندر منشیات مخالف جاری مہم میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے جس کی پولیس سطح پر وسیع پیمانے پر پذیرائی بھی ہوئی ہے۔